تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو عامر لیاقت کا کرارا جواب

10  فروری‬‮  2022

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان کی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آج سیدہ دانیہ شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصاویر جاری کیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف  افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں کہ  پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جلو بھئی جلو، میں تو پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھتا۔مزید کہا کہ سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved