ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58077 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3498 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 39 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.02 فیصد رہی۔
Statistics 11 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 58,077
Positive Cases: 3498
Positivity %: 6.02%
Deaths :39
Patients on Critical Care: 1663— NCOC (@OfficialNcoc) February 11, 2022
گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 7.1 جبکہ 9 فروری کو مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29687 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5761 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 65 ہزار 518 ہو گئی ہے۔