حکومتی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی

11  فروری‬‮  2022

حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سباق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹ کو حکومت نے ایک بار پھر نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں، ڈاکٹرفیاض شال نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر  لکھ کر بھیجی ہے، اس کے ساتھ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی  مصدقہ میڈیکل رپورٹس دستیاب نہیں ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو نواز شریف کی رپورٹس کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔9 رکنی حکومتی میڈیکل بورڈ نے اس سے قبل بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔

یادرہے کہ نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل  رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث سفر کرنے سے روک دیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد میاں نواز شریف شدید ذہنی  دباؤ میں ہیں، اور اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved