خلع کے بعد عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کا پہلا معنی خیز بیان سامنے آ گیا

11  فروری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کا معنی خیز بیان سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں طوبیٰ انور نے پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے والوں کے متعلق بات کی ہے۔ طوبیٰ نے قرآن پاک کی سورۃ نور کی 23 ویں آیت ترجمے کے ساتھ ٹوئٹ کی، جس کا ترجمہ ہے کہ:

جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو طوبی ٰ انور نے سوشل میڈیا پر اپنی خلع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔ اپنے آج کے ٹوئٹ میں انہوں نے کسی کو مینشن یا ٹیگ تو نہیں کیا، لیکن اس کا واضح اشارہ ان کے اپنے ماضی قریب اور سابق شوہر عامر لیاقت کی طرف ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved