ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56260 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 44 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد رہی۔
Statistics 12 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 56,260
Positive Cases: 3019
Positivity %: 5.36%
Deaths :44
Patients on Critical Care: 1640— NCOC (@OfficialNcoc) February 12, 2022
گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 6.02 جبکہ 10 فروری کو مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29731 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5175 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 693 ہو گئی ہے۔