تیسری بیوی نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت دے دی

12  فروری‬‮  2022

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے انہیں چوتھی شادی کی بھی اجازت دے دی ہے۔

عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے کھل کر جوابات دئیے۔

انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ نے مجھے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ آپ مجھے مل گئے ہیں، اب آپ بیشک جس سے مرضی شادی کر لیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس موقع پر عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے، یہ شادی کریں یا نہ کریں۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میں انہیں محبت دوں گی تو یہ میری طرف ہی رہیں گے، اگر محبت نہ دی تو یہ اور شادی کرلیں گے جس پر مجھے اعتراض نہیں ہو گا۔

اس پر میزبان نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے پوچھا کہ اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ بیٹسمین ایسا ہی ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے دو روز قبل نکاح کر لیا تھا، اور یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved