عدالت نے شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کو طلب کر لیا

13  فروری‬‮  2022

اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022ء کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکاراؤں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں انہوں نے تینوں ماں بیٹیوں پر 21 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔

پرہاد کا کہنا ہے کہ  شلپا شیٹھی کے والد نے ان سے 2015ء میں 21 لاکھ روپے قرض لئے تھے،  جو انہوں نے جنوری 2017ء میں واپس کرنے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے یہ رقم ادا نہیں کی۔  اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں یہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

پرہاد امرا  کی شکایت پر اندھیری کی عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022ء کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved