بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ نے شیخ مجیب الرحمٰن کے بنائے ہوئے 1972ء کےآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
“We have the blood of freedom fighters in our body. At any cost, we have to go back to the constitution of 1972”https://t.co/imZSUHZ1DG
— WION (@WIONews) October 18, 2021
ان کا کہنا تھا کہ 1972ء کے سیکولر آئین کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے آئین میں ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جو کہ کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہوجائے گی، آئینی ترمیم ہونے کے بعد اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا اور نہ ہی پھر اسلام کو قومی مذہب قبول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیر کا یہ بیان بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی قران پاک کی بے حرمتی کے بعد ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے ردعمل میں آیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ
بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت بنگلہ دیش عوامی لیگ کو اکثریت حاصل ہے اسلئے حکومت کو اس ترمیم کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔