اپسوس پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء کے بعد اسکول کھلنے کے حوالے سے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔
سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکول دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد اس پر ناراض ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق خوشی کا اظہار کرنے والوں میں مردوں کی شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ رہی جو 66 فیصد تھی۔
خواتین کی 52 فیصد تعداد نے اسکولوں کے کھلنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 68 فیصد افراد نے اسکول کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس کے بعد صوبۂ خیبر پختوخوا، پنجاب اور بلوچستان کے شہریوں نے بھی اسکول کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سروے میں لوئر اور لوئر مڈل کلاس شہریوں نے اسکول کھلنے کے فیصلے پر سب سے زیادہ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔