بیٹے کی موت کے بعد ساس نے بہوکوپڑھا کردوبارہ شادی کرا دی

15  فروری‬‮  2022

ساس بہوکے رشتے کا ایک نیا پہلودنیا کے سامنے آیا ہے کہ ساس نے بیٹے کی موت کے بعد بہوکوپڑھا کردوبارہ شادی کرا دی۔

بھارتی ریاست راجھستان میں ساس اوربہوکے درمیان محبت اوراحترام کی نئی مثال سامنے آگئی۔ کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے 2016 میں ڈاکٹری کی تعلیم کے لئے کرغزستان گئے اوروہاں ان کی موت ہوگئی۔

بیٹے کے گزرجانے کےبعدکملا دیوی نے بہوکومیکے واپس بھیجنے کے بجائے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا اورمزید تعلیم دلوائی۔ کملا دیوی کی بہوسنیتا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطورلیکچررنوکری کی۔

کملا دیوی نے بیٹے کی موت کے5 سال بعد گزشتہ ماہ اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کرخوشی خوشی رخصت کیا۔ کملا دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہو کونہیں بلکہ بیٹی کو رخصت کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved