کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے، عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ جوکووچ سے جب سوال کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو کیا آپ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟ٹینس اسٹار نے جواب میں کہا کہ ’یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔
خیال رہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے، عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاﺅ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔