بھارتی اداکارہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی انجری کے دوران بطور نرس ان کی خدمت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ماہیکا شرما نے کہا ہے شاہد آفریدی میری پہلی پسند ہیں، میں ان کا ہر میچ بڑے شوق سے دیکھتی ہوں۔ ماہیکا شرما نے کہا کہ اب شاہد آفریدی کی انجری کا سن کے میں بہت افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اس مشکل وقت میں بطور نرس ان کے ساتھ ہوتی، اور خود ان کا خیال رکھتی۔
مزید کہا کہ شاہد آفریدی انجری کے باعث تکلیف میں ہیں، یہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پی اسی ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو میسج میں بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل ایک اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن انجری کے باعث ان کی کمر کا درد اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے، اس لئے وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔