ثناء میر نے بھی پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بنی؟

15  فروری‬‮  2022

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی کمنٹیٹر ثناء میر نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہی ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں وومن ورلڈ کپ کیلئے بلا لیا ہے۔  انہوں نے آئی سی سی پینل میں بطور کمنٹینٹر شامل ہونے پر اللہ  کا شکر ادا کیا۔

ثناء میر نے پی ایس ایل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔

یاد رہے کہ ثناء میر نے دسمبر 2005ء میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا، اور انہوں نے 25 اپریل 2020ء کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ثنا میر نے اپنے 15 سالہ بین الاقوامی کریئر میں 120 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 1630 رنز بنائے اور اپنی آف سپن بولنگ سے 151 وکٹیں بھی حاصل کیں۔علاوہ ازیں  106 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 802 رنز بنائے اور 89 وکٹیں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved