آج وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم کو بتایا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نےگورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے اپنے دورہ یورپ کی تفصیل کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے یورپی یونین کے متعدد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت یورپی یونین کے 30اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ اٹلی، برسلز اور ہنگری میں بھی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان: لاہور دورہ
وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات.
ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو. pic.twitter.com/Hh4R4bKNwu
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 22, 2021
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے کردار کی یورپ میں تعریف کی جا رہی ہے اور یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کے بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، اور انشاءاللہ اس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔
وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے گورنر پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔