ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو مسلسل 8ویں شکست

16  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، محمد رضوان 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی یہ رواں ایونٹ میں مسلسل 8ویں شکست ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور انہیں آغاز اچھا نہ مل سکا کیونکہ 5 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم دو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد جوئے کلارک اور شرجیل خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 77 تک پہنچایا تو 70 کے مجموعی جبکہ 40 کے انفرادی اسکور پر  کلارک آؤٹ ہوئے، پھر 84 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان بھی 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قاسم اکرم 109 اور روحیل نظیر 21 رنز بنا کر 118 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں محمد نبی 166 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved