پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازدانش عزیزکو آؤٹ کر کے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اسپن باؤلنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 58 میچز میں 62 وکٹیں لیکر سب سے آگے ہیں۔