پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید33 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد پر پہنچ گئی۔
Statistics 18 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,744
Positive Cases: 2400
Positivity %: 4.92%
Deaths :33
Patients on Critical Care: 1496— NCOC (@OfficialNcoc) February 18, 2022