پاکستان میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کرگئے

19  فروری‬‮  2022

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 780  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 26 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved