دنیا کی معروف اور امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نےپاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کے کام سے متاثر ہو کر ان کی پولیو مہم میں ڈیوٹی کے دوران بنائی گئی ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کر دی۔
مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ شمائلہ رحمانی پاکستانی پولیو ویکسنیٹر ہیں جو کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شمائلہ اس پولیو مہم کے دوران زیادہ تر ایسے خاندانوں سے ملیں جو خودچاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو پولیو کےحفاظتی ٹیکے لگیں، لیکن انہیں کچھ ایسے والدین بھی ملے جنہوں نے خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سےانکار کردیا تھا، لیکن شمائلہ کبھی ہمت نہیں ہارتیں۔