دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں بل گیٹس نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کو ایک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کی زیادہ تر آبادی نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت حاصل کر لی ہے، اسی لئے کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون بھی دم توڑ رہا ہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے باعث اموات کی تعداد اسی لئے کم رہی کیونکہ دنیا بھر کی آبادی کے بڑے حصے نے ویکسی نیشن کے باعث کورونا کے خلاف قوت مدافعت حاصل کر لی ہے۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی نے انٹرویو میں خبردار کیا کہ کورونا کے بعد دنیا کو اس کے بھی زیادہ ہلاکت خیز بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کیلئے حاصل کی گئی حالیہ قوت مدافعت کافی نہیں ہو گی۔
Bill Gates says Covid risks have ‘dramatically reduced’ but another pandemic is coming https://t.co/j5eORKlg3q
— CNBC (@CNBC) February 18, 2022
انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے ابھی سے اس کے متعلق تحقیق شروع کر دیں تو اس وبا کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہو گی۔
بل گیٹس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورونا وبا کے باعث شدید بیماری کے خطرات جو بنیادی طور پر بڑھاپے، موٹاپے اورذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں کے شکار افراد کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اب اس کے امکانات ڈرامائی طور پر کم ہوتے جا رہے ہیں، یعنی اب بیماری کا خطرہ تمام عمر کے افراد کیلئے یکساں نوعیت کا حامل ہو گا۔