پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا، کس کا میچ کس سے ہو گا؟

20  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے باوجود بہتر رن ریٹ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ پوائنٹ ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پی ایس ایل سیون کا سفر یہاں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بھی پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ تھری پوزیشن کے باعث پلے آف مرحلے  میں پہنچ گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پوائنٹ ٹیبل

پلے آف میں کس ٹیم کا ٹاکرا کس کیساتھ ہو گا؟

پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز کا مقابلہ دوسرے نمبر کی ٹیم لاہور قلندرز سے ہو گا، اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ہونے والے میچ میں جیتنے والی ٹیم  ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین ہارنے والی ٹیم سے دوبارہ میچ کھیلے گی۔ ان دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved