امریکہ نے کورونا ویکسین فائزر کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو عطیہ کر دیں

20  فروری‬‮  2022

امریکہ نے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کر دی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 10 فروی کو پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئندہ ہفتے فائزر ویکسین کی 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی 47 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک پاکستان کو عطیہ کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 5 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے خاتمے کیلئے فائزر  ویکسین کی 45کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved