بھارتی کرکٹر روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2007ء کے ورلڈ کپ میں ہونے والے فائنل کے لمحات کی کہانی سنادی۔
روہت شرما نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے شاٹ کھیلا تو یووراج سنگھ نے منہ پھیر لیا تھا، انہیں ڈر تھا کہیں سری سانتھ کیچ ڈراپ نہ کردے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق کا کیچ سری سانتھ کی زندگی کا سب سے اہم کیچ تھا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جوہانسبرگ کا نیوٹرل مقام بھی پاک بھارت فینز سے بھرا ہوا تھا ، مجھے پہلی بار اندازہ ہوا تھا کہ پاک بھارت میچ کا ماحول کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 2007 ءکے پہلےٹی 20ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی۔