کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوانے کے بعد، ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

21  فروری‬‮  2022

ملکہ برطانیہ الیزبتھ دوم بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، ملکہ برطانیہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لےچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ میں کورونا کی ہلکی علامات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ملکہ کی طبی نگہداشت جاری ہے۔ شاہی محل کے مطابق پچانوے سالہ ملکہ برطانیہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لےچکی ہیں، ملکہ برطانیہ کو پہلی کووڈ ویکسین جنوری 2021 میں لگی تھی۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کوویڈ 19 کے حوالے سے پابندیوں کو ختم کرنے کے اقدام کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ملکہ کی جلد صحت یابی کی خواہشات کا اظہار برطانموی وزیراعظم سمیت دیگر وزراء اور شخصیات بشمول لیبر لیڈر سر کیر سٹارمر نے بھی کیا۔بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ملکہ طبی امداد حاصل کرتی رہیں گی اور تمام مناسب ہدایات پر عمل کریں گی۔

خیال رہے کہ ملکہ نے رواں ہفتے کے دوران ان خدشات کے باوجود کہ انہیں وائرس کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، عملی طور پر متعدد سرکاری مصروفیات میں شرکت کی۔اس سے قبل ڈچس آف کارن وال کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ جس کے بعد ڈچس نے خود کو الگ تھلگ کر لیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved