آریان نے اننیا سے واٹس ایپ چیٹ کے معاملے پر ہائیکورٹ میں کیا جواب دیا

23  اکتوبر‬‮  2021

منشیات کیس میں  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گرفتار ہیں ان  نے ہائیکورٹ میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

آریان کے وکلا نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت  مسترد ہونے بعد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔آریان خان نے اپنی دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل جھوٹ  پر مبنی ہے، این سی بی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ مجھے اس منشیات کیس میں ملوث ٹھہرایا جاسکے۔

انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی کیس سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔ خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر این سی بی کی جانب سے عدالت میں آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔ جب اننیا سے واٹس ایپ چیٹ  کے بارے  میں پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved