ماہرینِ فلکیات کی بین الاقوامی ٹیم نے ناسا کے ٹرانزِٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سیٹلائیٹ (TESS)کو استعمال کرتے ہوئے زمین کے سائز کا نیا سیارہ دریافت ہوا ہے جو قریبی ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔
نیا دریافت ہونے والا سیارہ، جس کو GJ 3929 b کا نام دیا گیا ہے، زمین سے سائز میں معمولی سا بڑا ہے لیکن زمین سے زیادہ وزنی ہے۔تاہم، اس کا درجہ حرارت زمین سے بہت زیادہ ہے۔
محققین کی ٹیم کی جانب سے یہ معلومات دو فروری کو شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کی گئیں۔TESS سورج کے قریب موجود تقریباً دو لاکھ روشن ستاروں کے متعلق مطالعہ کر رہا ہے جس کا مقصد وہاں پر موجود ایگزو پلینٹس کی تلاش ہے۔اب تک 5200 امیدواروں کی شناخت کی جا چکی ہے، جن میں سے 180 کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایگزو پلینٹ وہ سیارے ہوتے ہیں جو نظامِ شمسی سے باہر موجود ہوتے ہیں۔جرمنی کی یونیورسٹیآف ہائیڈلبرگ میں ماہرینِ فلکیات کی ٹیم، جس کی رہنمائی جونس کیمر نے کی، نے ایک اور TOI (یعنی TESS Object of Interest) کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ GJ 3929 نامی ڈوارف ستارے کے ہلکے کروو میں سِگنل کی شناخت کی گئی۔اس سگنل کی سیاروی حیثیت کی تصدیق آئندہ ہونے والے مشاہدات سے کی گئی۔ یہ مشاہدات CARMENES اسپیکٹوگراف استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔