اوپو نے کم قیمت والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

22  فروری‬‮  2022

اوپو کی جانب سے کم قیمت والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا گیا ہے جس کا نام اوپو اے 76 بتایا جارہا ہے۔

اوپو کا اے 76 اسمارٹ فون ایک انٹری لیول 4 جی فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔یہ فون 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اس میں 5 جی بی اضافی ریم بھی شامل کی جاسکتی ہے تاہم اس میں ایس ڈی کارڈ کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔

اس فون میں ڈوئل سم  کے علاوہ دوئل کیمرا سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری  موجود ہے جس کے ساتھ  33 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔یہ فون سب سے پہلے ملائیشیا میں متعارف کرایا جارہا ہے جس کی قیمت 215 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved