گلوکار علی عظمت نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد میڈم نور جہاں کے بارے میں اپنے بیان کی وضاحت کردی۔
علی عظمت نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا جس میں انھوں نے لیجنڈری گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جوانی کے دنوں میں وہ رات کو ترنم پروگرام میں نور جہاں کو گاتا ہوا سنتے تھے، اس زمانے میں جب نور جہاں گانے کے لیے آتی تھی تو مکمل ساڑھی اور بڑے بڑے بندے پہن کر آتی تھی تو ہمیں اس مائی سے چڑ چڑتی تھی کہ کیا ہمارے سامنے کوفتہ کھڑا کر دیا ہے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے علی عظمت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے اپنے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Utterly embarrassing!! https://t.co/S5PHohNGyP
— Khawar Azhar (@Khawar69) October 20, 2021
جس کے بعد گلوکار علی عظمت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں چند روز قبل دئیے گئے بیان کی وضاحت کی۔علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں میرا نور جہاں سے مقابلہ کیا جارہا ہے، جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ کرکے کی ہے۔ گلوکار نے مزید کہا کہ احمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں، نہ صرف یہ بلکہ ان سے زیادہ میں میڈم نور جہاں سے پیار کرتا ہوں۔
View this post on Instagram