19 سال قبل کراچی سے غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار ہونے والے احمد ربانی کو گوانتاناموبے میں 17 سال جیل کاٹنے کے بعد بالآخر رہائی کا پروانہ مل گیا۔
برطانوی این جی او کے مطابق غلط فہمی کی بنا پر 17 سال بدنام زمانہ امریکی جیل میں گزارنے والے احمد ربانی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،امریکا کی چھ سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ فیصلے میں احمد ربانی کو رہائی کا فیصلہ دیاہے، برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ’ری پریو نے احمد ربانی کیلئے قانونی جنگ لڑی ہے۔
PRESS RELEASE: Ahmed Rabbani has been unanimously cleared for release from Guantánamo by six US Government agencies.
He has been locked up without charge or trial by the US for 19 years, the last 17 of them at #Guantanamo 👇🏾 https://t.co/EUWCZsHqRJ
— Reprieve (@Reprieve) October 22, 2021
برطانوی انسانی حقوق کے ادارے ’ری پریو، نے بتایا کہ احمد ربانی کو غلط فہمی کی بنا پر پاکستان سے افغانستان منتقل کیا گیاتھا، ،ری پریو، کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احمد ربانی کو جب کراچی سے گرفتار کیا گیا تو اس کے ٹھیک 2 دن بعد ہی انہیں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ انہوں نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے یہ وہ مطلوب دہشت گرد حسن گل نہیں ۔حسن گل نامی شخص جس کے شک میں احمد ربانی کو گرفتار کیا تھا وہ بھی گرفتار ہوکر بگرام جیل میں احمد ربانی کے ساتھ ہی قیدی رہا لیکن 3 سال بعد رہا بھی ہوگیا تھا۔
افغانستان میں بھی امریکی حکام نے نامکمل تفتیش کے باوجود احمد ربانی کو گوانتاناموبے بھیج دیا جہاں 17 سال بغیر کوئی کیس چلائے انھیں قید رکھا گیا ہے۔