پاکستان کی نامور شخصیت کا شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

23  اکتوبر‬‮  2021

شاہ رخ خان کے بیٹے کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پر انہیں پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹی وی پروگرام کے میزبان وقار ذکاء نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان شفٹ ہو جائیں۔ انہوں نے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر کہا کہ یہ سب مودی کی بدمعاش حکومت کر رہی ہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ میں آپ اور آپ کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی صحافی سواتی چاتروادی کا کہنا ہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر کے شاہ رخ خان کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved