آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سےاسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Australia start off their #T20WorldCup 2021 campaign in style 💥#AUSvSA | https://t.co/9nS8D6jMaw pic.twitter.com/eZWk4a2H7X
— ICC (@ICC) October 23, 2021
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔