سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ اپنے کردار اور منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے لیے تو ناپسندہ تو تھے ہی لیکن ٹوئٹر اور فیس بک جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ان سے نالاں ہی رہے۔
گزشتہ سال 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد ٹوئٹر نے اشتعال انگیزی اور تشدد کو ہوا دینے پر ان کے اکاؤنٹ کو بند کردیا تھا۔ٹوئٹر کے علاوہ فیس بک اور یوٹیوب بھی سابق صدر پراپنے پلیٹ فارمز کے استعمال کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔
دنیا کے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پرعائد ہونے والی پابندی سے لاکھوں لوگوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ پر لوگوں کے ساتھ ربط رکھنے کے لیے اپنا ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنادیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنے والد کے پہلے ٹرتھ‘ کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ تیار ہوجائیں۔ آپ کا پسندیدہ صدر جلد ہی آپ سے ملے گا۔ٹرتھ سوشل کے نام سے لانچ ہونے والا یہ پلیٹ فارم کافی حد تک ٹوئٹر سے مماثلت رکھتا ہے۔ اور ٹوئٹر کی ’ ٹوئٹ‘ کی طرح اس پر پیغام کو ’ ٹرتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ٹرمپ کے قریبی ساتھ اور امریکا کے سابق رکن کانگریس ڈیون ننز جو اس پراجیکٹ کی سربراہی کر رہے ہیں کا اس بابت کہنا ہے کہ رواں سال مارچ تک اس ایپ کو مکمل طورپر فنکشنل کردیا جائے گا۔
Time for some Truth!!! pic.twitter.com/jvyteDb5gW
— Donald Trump Jr. (@DonaldJTrumpJr) February 15, 2022
سابق صدر کی جانب سے قائم کیے گئے میڈیا گروپ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ کے بینر تلے ڈیولپ ہونے والی یہ سوشل میڈیا ایپ فی الحال تقریبا 500 بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے دست یاب ہے۔ فی الحال اسے آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔