ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 43 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 23 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,744
Positive Cases: 1232
Positivity %: 2.95%
Deaths :43
Patients on Critical Care: 1230— NCOC (@OfficialNcoc) February 23, 2022