عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

23  فروری‬‮  2022

پاکستان کے معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کو آسکر اور بافٹا ایوارڈز کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نامزدگی جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی نے 94 اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بہترین اوریجنل سونگ، بہترین سونگ اور بہترین ویژوئل ایفیکٹس سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اس فلم کی ویژوئل ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطاء بھی شامل ہیں، جو اس فلم کی ڈیجیٹل کمپوزر ہیں۔

علاوہ ازیں اس فلم نے بافٹا ایوارڈ 2022ء میں بھی بہترین ویژوئل ایفیکٹس کی نامزدگی حاصل کی ہے۔

نامزدگی پر لاریب عطاء کا کہنا تھا کہ ایک بہترین ٹیم کیساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے پیغامات بھیجنے والے مداحوں سمیت بھائی اور والد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بیٹی کی کامیابی اور آسکر میں نامزدگی پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا تھا لاریب بیٹا ایک بار پھر تم نے میرا نام فخر سے بلند کیا سلامت رہو۔

یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022ء میں منعقد ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved