خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے سکھ رہنماؤں نے 31اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کا افتتاح برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کوئن ایلزبیتھ سینٹر میں ہوگا۔ 31 اکتوبر سے ووٹنگ کی شروعات کی جائے گی، سکھ رہنماؤں نے علیحدہ وطن کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔ سکھ رہنما پرم جیت سنگھ نے کہا دنیا کے غیرجانبدار اداروں کو ریفرنڈم کی مانٹرنگ کی دعوت دیں گے تاکہ کوئی ریفرنڈم کے نتائج پر انگلی نہ اٹھا سکے . بھارت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کے قیام کے ریفرنڈم کروانے کے اعلان سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا خالصتان ہر سکھ کا خواب ہے،ریفرنڈم ہمارا جمہوری حق ہے، سکھ قوم اپنی آزادی کا پہلا ووٹ 31 اکتوبر کو کاسٹ کرے گی۔
صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشی سنگھ کا کہنا تھا کہ 31اکتوبر سکھوں کا تاریخی دن ہوگا،ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کر رہے ہیں۔ایک اور رہنما گور پریت سنگھ نے بتایا کہ سکھوں کو حق مانگنے پر گولیاں ماری گئیں، ساری دنیا کی نگاہیں سکھ قوم کے ریفرنڈم پر ہیں،پُرامن جمہوری طریقے سے اپنا وطن آزاد کرائیں گے۔سردار پنوں سنگھ کا کہنا تھا کہ ہریانہ اور ہماچل پردیش بھی خالصتان کا حصہ ہوں گے۔ راجھستان اور اترپردیش کے سکھ علاقے بھی خالصتان کا حصہ بنائیں گے۔