دفائی چیمپئن ملتان سلطان نے لاہورقلندر کو شکست دے کر پی ایس ایل 7کے فائنل جگہ بنا لی

23  فروری‬‮  2022

 ملتان سلطان نے لاہورقلندرزکوسپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ میں28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ لے لی۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں  2وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں لاہور کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔

ملتان کی جانب سے  رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا،فخر زمان  نے 63 رنز کی اننگز کھیلی،کامران غلام نے 20 ، ہیری بروک نے 13 اور سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے، ڈیوڈ ویسا 8 اور عبداللہ شفیق 5 رنز بناسکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فل سالٹ نے ایک ایک رن بنایا جب کہ محمد حفیظ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved