ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا فون متعارف کروادیا، قیمت جانیے

24  فروری‬‮  2022

چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروادیا۔

دنیا کی کامیاب ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’ویوو‘ کی جانب سے تقریباً ہر مہینے اسمارٹ فون سے متعلق نت نئے تجربات کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر صارفین کے لیے کم قیمت موبائل متعارف کروانے میں ویوو کمپنی کو مہارت حاصل ہے۔چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے ڈرون کیمرے کی خواہش رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری سنادی اور اب انہیں اپنا شوق پورا کرنے کے لیے لاکھوں مالیت کا ڈرون خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک اسمارٹ فون خرید کر ڈرون کیمرے کے مالک بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویوو کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کیا گیا ہے جو موبائل کے اپنے کمیروں کے علاوہ ڈرون کیمرے سے بھی لیس ہے۔ویوو کے اس اسمارٹ فون کو دنیا کا پہلا ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس اسمارٹ فون کے اندر ہی 4 کیمروں پر مشتمل ایک چپ بنائی گئی ہے جو موبائل فون سے نکل کر فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دراصل ویوو کے موبائل سے نکلنے والی یہ چپ ہی اس کا ڈرون کیمرہ ہے جس میں 4 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور دور سے فوکس کرکے تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ویوو کے اس ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ پاکستانی روپے میں 2 لاکھ 7 ہزار 999 روپے بنتی ہے جو ایک ڈرون خریدنے کی خواہش رکھنے والے صارف کے لیے زیادہ مہنگی نہیں۔کیوں کہ اس میں ڈرون کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کی سہولت بھی میسر ہوگی جو نہ صرف ڈرون کی نسبت وزن میں بھی ہلکا ہوگا اور ہر جگہ ساتھ لے جانے کے قابل بھی ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved