باسی نوڈلز کھانے کے اثرات ،نوجوان کی ٹانگیں اور ہاتھ کاٹنے پڑے

24  فروری‬‮  2022

باسی نوڈلز کھانے کے بعد نوجوان کی  ٹانگیں اور ہاتھ  نیلے ہوگئے،جس کے بعد ڈاکٹروںکو اس کی ٹانگیں اور ہاتھ  کاٹناپڑے۔

اکثر و بیشتر ہم گھروں میں بچا ہوا کھانا فریج میں رکھ دیتے ہیں اور کچھ دن بعد اسے گرم کرکے کھالیتے ہیں لیکن ریسٹورینٹس میں کھانے والے افراد کو یقینی طور پر یہ علم نہیں ہوتا کہ کھانا کتنا پرانا ہےاسی طرح انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو قریبی ریسٹورینٹ میں چاولوں اور چکن کے ساتھ نوڈلز کھانا مہنگا پڑ گیا،یہ واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا جو حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شخص نے ریسٹورینٹ میں نوڈلز کھائے اور گھر آگیا، نوڈلز کھانے کے اگلے 20 گھنٹے تک نوجوان ٹھیک رہا لیکن اس کے بعد اس کی ٹانگیں اورہا تھ نیلے ہونا شروع ہوگئیں، ساتھ ہی وہ معدے میں تکلیف اور متلی کی سی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔

اس کے علاوہ نوجوان نے سینے میں درد، سانس کی خرابی اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے کی بھی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروانا پڑا جہاں اسے بروقت طبی امداد دی گئی، بعدازاں لڑکے کا جسم نیلا پڑنے لگا جس کے بعد ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگیں اور ہاتھ کاٹنا پڑے،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو نوجوان جان کی بازی ہار جاتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved