وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں جہاں تنظیم کے رکن ممالک کے مختلف سربراہان نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کیساتھ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI meets H.E. Ebrahim Raisi, President of Iran at Dushanbe.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/bwGf9TL1P0
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور، تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے تین ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جو ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر افغانستان کے شہر مزارشریف،کابل اور جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور تک ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI had a bilateral meeting with President Kassym-Jomart Tokayev (@TokayevKZ) of Kazakhstan on the sidelines of the SCO Council of Heads of State meeting in Dushanbe today. #PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/MDdT9StbuA
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI meets H.E. Alexander Lukashenko, President of Belarus at Dushanbe on the side-lines of Shanghai Cooperation Organization.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/9pF4zpTsHz
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021