اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے دوسرے ایلیمنٹری میچ کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف میچز جاری ہیں جس کا دوسرا ایلیمنٹری میچ آج ہونے جارہا ہے،دوسرے ایلیمنٹری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جانا ہے۔
اس میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن لیگ کا اہم میچ میں بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں تین سے چھ بجے تک بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ کے اوورز کم کردیے جائیں گے،میچ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ لاہور قلندرز لیگ مرحلے میں زیادہ میچز جیتنے کے باعث فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے فائنل میں بارش کی صورت میں اضافی دن رکھا ہے جبکہ موجودہ شیڈول کے مطابق فائنل 27 فروری کو کھیلا جانا ہے۔