دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے متعلق بڑا بیان

25  فروری‬‮  2022

عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے حالیہ انٹرویو میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے متعلق گفتگو کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ایک میگزین کیساتھ انٹرویو کا حصہ بنے۔

انٹرویو کے دوران سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ طوبیٰ کو اب بھی اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہوں، وہ اب بھی میری بیوی ہیں۔انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہے، میرے گھر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

دوران انٹرویو میزبان نے سیدہ دانیہ شاہ سے سوال کیا کہ اگر سیدہ طوبیٰ عامر لیاقت کے پاس واپس آتی ہیں، تو آپ کا کیا ردعمل ہو گا؟

اس پر دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ اگر واپس آنا چاہیں تو مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ میں انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔

ایک اور سوال پر دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت اس لئے دی کہ اگر اس میں ان کی خوشی ہے تو ان کی خوشی میں میری خوشی ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ انوار نے 2018ء میں شادی کر لی تھی، اور گزشتہ مہینے طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved