پی ایس ایل 7 کا فائنل کا اتوار کے رورز قدافی سٹیڈ یم میں لاہورقلندز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت زبردست ہوتا کہ میں پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتا لیکن میری پہلی ترجیح قومی ڈیوٹی ہے جس کی وجہ سے فائنل میچ میں شرکت نہیں کرسکوں گا،انہوں نے اپنے کپتان اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH ❤️ 🤲🏻— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راشد خان کی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان واپسی متوقع ہے۔
راشد خان نے لاہور قلندرز کے لیے آخری میچ 19 فروری کو اسلام آباد کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ڈیوٹی کے لیے دیگر افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ بنگلادیش روانہ ہوگئے تھے۔
وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔