پی ایس ایل کے فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے پاور ہٹر بلے باز کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کے فائنل میچ کے لئے ملتان سلطانز کو ٹم ڈیوڈ دستیاب ہوں گے۔
ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ، ٹم ڈیوڈ ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کر رہے ہیں۔
Welcome back @timdavid8 to training #Janoobis. #SultanAaGayya #HBLPSL2022 pic.twitter.com/1ilSODAOYV
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 26, 2022
واضح رہے کہ ٹم ڈیوڈ کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے،ا ور انہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے 9 میچ کھیلے اور اپنے پرفارمنس سے اپنی قابلیت منوائی، اور پی ایس ایل کی کارگردگی بنیاد پر انہیں آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈین نے 8کروڑ کے عوض خرید لیا۔
یا د رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا فائنل کل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔