ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کا بڑا اعلان

26  فروری‬‮  2022

پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندی ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یا د رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن  نے اندرون  ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم  کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم  ہونے پر اٹھالیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا  اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے سی اے اے کے نوٹیفکیشن کےمطابق اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved