نادرا نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آئی ووٹنگ کے لیے 2.4 ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن اس مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کے نام جوابی خط میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کے خط میں جو رویہ اپنایا گیا اس سے یہ تاثر ملتا ہے جیسےالیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے جسے نادرا کی جانب سے کوئی حکم دیا جا رہا ہے۔ نادرا 2.4 ارب کے معاہدے سے پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا پچھلا منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے؟ الیکشن کے موجودہ نظام میں اگر کوئی خامیاں تھیں تو کیا اس کے ذمہ داروں کا کوئی تعین کیا گیا؟ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد کرنا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔