حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار نقل وحمل کے موضوع پر ورچوئل بریفنگ کے دوران بھارتی مندوب سنیہا دوبے نے سی پیک، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ پروجیکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے علاقے سے گزرتا ہے، ان منصوبوں کے باعث بھارت کی سلامتی اور خودمختاری کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈائی ڈونگ چانگ نےسی پیک پر بھارتی اعتراضات اور خد شات کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقتصادی تعاون کا منصوبہ ہے جس کا کسی تیسرے فریق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مندوب اور حکومت کے سی پیک پر اعتراضات بے بنیاد ہیں کیونکہ ان منصوبوں کا بھارتی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سےکوئی تعلق نہیں۔
Chinese minister rejects India’s objections to CPEC at a UN event #APPNews @CPEC_UPDATE @CPEC_Official @zlj517 https://t.co/1uT7rQUVe0 pic.twitter.com/4AkzWTmiWi
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) October 23, 2021
بریفنگ میں شریک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک دنیا کے سب سے بڑے ریل اور روڈ رابطوں کا منصوبہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کے مکمل آپریشنل ہونے کے بعد بالخصوص خطے اور بالعموم پوری دنیا کی تجارت کو فروغ ملے گا۔