24 سال بعد دورہ پاکستان، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

27  فروری‬‮  2022

آسٹریلوی کرکٹ  ٹیم 24 سال کے بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی۔مہمان ٹیم دو روز بائیوسیکیورببل میں رہے گی۔آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے، تاریخی دورہ کا آغاز تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آج 10 بجے آن لائن پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں آخری روز ہے۔ آج سے شروع ہونے والے ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ  شامل ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسڑیلوی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کی اجازت ملے گی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved