وزیر اعلیٰ پنجاب آج کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟ عثمان بزدار کا بیان سامنے آگیا

27  فروری‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اپنا بیا جاری کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی ٹیم جیتے فتح پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج میدان میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، شائقین کرکٹ فائنل میں شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں، امید ہے کہ آج اچھا فائنل ہو گا اور شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved