پاکستان کے دوکھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف پہلےٹیسٹ میچ سے باہر

27  فروری‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی انجری کے باعث آسٹریلیاء کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کے دو کھلاڑی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیاء کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان دونوں کھلا ڑیوں کے متبا دل کے طور پر پی سی بی نے اسکواڈ میں افتخار احمد  اور آل راونڈر وسیم جونیئرکو شامل کر لیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی آج ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے، جہاں تین روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یاد رہے کہ فہیم اشرف اور حسن علی  پی ایس ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اوروہ اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved