پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو انسٹاگرام پر دھمکیاں ملنے لگیں

28  فروری‬‮  2022

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارت کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔ جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے پیغامات کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم شہری مرائدل تیواڑی ملوث نکلا۔آسٹریلوی کرکٹر کے اہل خانہ کو انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے اور ان پیغامات میں کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔ یہ جعلی اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بنایا گیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے بازنہ آئی۔خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ روکنے کیلئے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کرچکا ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورۂ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved